اسلام آباد: شدیدبارش،نالہ لئی بپھرگیا،فوج طلب، دیوارگرنے سے 12 افراد ہلاک

اسلام آباد: شدیدبارش،نالہ لئی بپھرگیا،فوج طلب، دیوارگرنے سے 12 افراد ہلاک
کیپشن: Islamabad: Heavy rain, Nala overflowed, army called, 12 people killed due to wall collapse

ایک نیوز:رات گئے سے جڑواں شہروں میں شدید موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی بپھر گیا۔انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے قریبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجادیے۔ علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے جبکہ نالہ لئی پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔ شدید بارش کے دوران دیوار گرنے سے 12 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جڑواں شہروں میں اب تک200ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرےکےنشان تک پہنچ گئی،خطرےکےسائرن بجادئیےگئے۔
ایم ڈی واساکےمطابق راولپنڈی کےعلاقےشمس آبادمیں165ملی میٹر،بوکرہ میں65ملی میٹربارش ریکارڈ،رواں سیزن میں ہونےوالی بارشوں میں سب سےبڑااسپیل ہے،نالہ میں کٹاریاں کےمقام پرپانی کی سطح 19فٹ،گوالمنڈی پل پر18فٹ ہے،عملہ ہیوی مشینری کےساتھ نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےمیں مصروف ہے۔

پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب  دیوار گرنے سے 12  افراد نیچے دب کر جابحق ہو گئے، امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال لیں جبکہ چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق   تقریبا 100 فٹ طویل اور گیارہ فٹ اونچی دیوار گری ہے، دیوار کیساتھ پل کی تعمیر کے لیے مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔

 تھانہ کھنہ کے علاقے محمدی ٹاون میں بھی دیوار گرنے سے گیارہ سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ برف خانہ چوک میں نالہ سے بھی نامعلوم لاش ملی ہے۔ 


موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں سمیت ارد گرد کے نشیبے علاقے زیر آب آ گئے، پانی گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا۔نالہ لئی میں طغیانی کے باعث کناروں پر بسنے والے گھروں کو خالی کرنے کےلئے فلڈ وارننگ سینٹر سے سائرن بجائے گئے۔رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بھی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-19/news-1689750851-1274.mp4


کٹاریاں میں پانی کی سطح 17فٹ اور  گوالمنڈی میں 13.5فٹ تک پہنچ گئی، تاہم بارش تھمنے سے پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے رین ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں دیوار گرنے سے 

ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیرخارجہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے۔