دنیاکاسب سےبڑابحری جہاز،2024میں اپنےپہلےسفرپرروانہ ہوگا

Jul 19, 2023 | 08:01 AM

ایک نیوز:دنیا کا سب سے بڑا مسافر بحری جہاز دی آئیکون جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہے جس میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔اس جہاز کے خاکے کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جہاز پر سفر کیلئے بکنگ کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا اور چند گھنٹوں میں لگ بھگ تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی تھیں۔یہ بحری جہاز پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا اور اس میں 7600 افراد سفر کر سکیں گے۔اس جہاز نے جون 2023 میں سمندری سفر کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی تھی۔
یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔
اس میں 40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کیلئے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔
اس جہاز کو فن لینڈ میں تعمیر کیا گیا تھا اور مسافروں کیلئے اس میں تفریح کے متعدد مواقع موجود ہوں گے۔جیسے ایج روپ کے ذریعے وہ سمندر سے 155 فٹ بلند پر لٹک کر ایڈونچر کا مزہ لے سکیں گے۔راک کلائمبنگ وال، سرف سمولیٹر اور منی گولف کورسز بھی دستیاب ہوں گے۔
دی آئیکون میں بچوں کیلئے جھولے موجود ہوں گے جبکہ دیگر متعدد تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
اس جہاز میں مجموعی طور پر 2805 کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کو 14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ اوسطاً 75 ہزار ڈالرز ہے۔
اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی جا رہی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں