ایک نیوز: پاکستان دنیا میں تعداد کے لحاظ سے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست جاری کردی، جس میں بھارت پہلے نمبر پرہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1کروڑ 43 لاکھ تھی۔ جس میں پاکستان میں 12 لاکھ، نائیجیریا میں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی تھی۔