ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے اور سہولیات کے فقدان کے پیش نظر اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پنکھےاور بستر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پنکھے اور بستر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔ محکمہ صحت پنجاب کا ہسپتالوں کیلئے نئے سامان کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 5 ہزار نئے ایئرکنڈیشنرز خریدے جائیں گے، 100 بجلی ٹرانسفارمرز ،5سوواٹر الیکٹرک کولر اور 5 لاکھ بیڈشیٹ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مختلف ہسپتالوں کیلئے7ہزار ڈاکٹر روم فرنیچر، 20ہزارویٹنگ ایریابینچز اور12 ہزار پنکھے خریدے جائیں گے۔ 4 لاکھ کاٹن بیڈشیٹس، 7ہزار بچوں کے بستر، 5سو بےبی وارمراور 5 ہزار اسٹریچر بھی شامل ہیں۔
بسترٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 5 ہزار وہیل چیئرز اور 15ہزار نئے خریدئے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب نے خریداری کیلئے اقدامات کا آغازکردیا۔