ڈرامہ سیریل فیری ٹیل سیزن2 کاپرومو جاری

ڈرامہ سیریل فیری ٹیل سیزن2 کاپرومو جاری
کیپشن: Drama Serial Fairy Tale Season 2 Promo Released

ایک نیوز:رمضان میں پیش کیے جانے والے کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت کے بعد اس کا ایک اورسیزن کا پروموجاری کردیا گیا۔ ڈرامے میں امید (سحر خان) اور فرجاد (حمزہ سہیل) نے مرکزی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کےمطابق فیری ٹیل کے سیزن 2 کی جھلکیاں جاری کردی گئی۔ اس کامیڈی پلے کے سیزن1 کو رمضان میں پیش کیا گیا۔ جبکہ اسی ڈرامے کی بہت سی کلپس بھی وائرل ہوئے جس میں ڈرامے کی لیڈ ایکٹر(سحر خان) چائے کی دیوانی دکھائی جاتیں ہیں۔
ڈرامے کی کہانی امید نامی لڑکی کی ہے جس کو حقیقی دنیا کے برعکس جادوئی دنیا پر یقین رکھتی ہے اور بہت سے خواب دیکھتی ہے۔ اس ڈرامے کی ہدایات دیں علی حسن نے۔ جنہوں نے فیری ٹیل سے پہلے پریستان اور پیاری مونا کی ہدایات دیں ۔ ڈرامے کو پروڈیوس کیا ہے مومنہ درید نے جبکہ اس کو لکھا ہے سائرہ مجید نے۔
اس ڈرامے میں سحر خان اور حمزہ سہیل کے علاوہ علی سفینا ، ثمن انصاری ، اینا خان ، سلیم شیخ ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ یہ ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا۔