قومی ،صوبائی اسمبلیوں میں ہر سیٹ پر امیدوار لائیں گے،عبدالعلیم خان

قومی ،صوبائی اسمبلیوں میں ہر سیٹ پر امیدوار لائیں گے،عبدالعلیم خان
کیپشن: Abdul Aleem Khan will bring candidates for each seat in the national and provincial assemblies

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ کسی سے اتحاد نہیں ہوگا۔قومی ،صوبائی اسمبلیوں میں ہر سیٹ پر امیدوار لائیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان  کاانٹرویوکاکہنا تھا کہ  9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔پی ٹی آئی کے ساتھ سب نے جدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

  عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہے توان کا حق ہے ، پرویزخٹک نے پارٹی بنائی ہے تومنشوردیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کاکہناہے کہ  آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔

صدرآئی پی پی کاکہنا ہے کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہےپرویزخٹک سےکوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سےکوئی رابطےمیں ہے تووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئےگا، جوہمارےساتھ آناچاہتے ہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہےمزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننےکی خوشی نہیں۔