ی این این نیوز:اسلام آباد،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی ثابت کر رہی ہے شریفوں کو ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ قوم تبدیلی سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔
قوم تبدیلی سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ جب تبدیلی سرکار کے نتیجے میں عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 روپے پر تھا۔
آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود یہ منہ کے بل گرتا ہوا آج 224 پر پہنچ چکا ہے۔
معاشی تباہی ثابت کر رہی ہے کہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔
انکی واحد مہارت لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او لینے میں ہے۔