آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت

Jul 19, 2022 | 20:53 PM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:لاہور،سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔
اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں جبکہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں