ایک نیوز نیوز:پشاور،عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے قرار داد پشاور اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
قرار داد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں، سپریم کورٹ کےجج بھی عمران خان سے متعلق اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز فوری کیا جائے۔
آرٹیکل 6 سنگین غداری
کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت سے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرے تخریب کر ے یا معطل کر ے یا التواء میں رکھے یا اقدام کرے یا تنسیخ کرنے کی سازش کرے یا تخریب کر ے یا معطل یا التواء میں رکھےسنگین غداری کا مجرم ہوگا۔
(2) کوئی شخص جوشق (1) میں مذکورہ افعال میں مدد دے گایا معاونت کرے گا، ۳ یا شریک ہو گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔
(2الف) شق(۱) یاشق (2) میں درج شدہ سنگین غداری کاعمل کسی بھی عدالت کے ذریعے بشمول عدالت عظمی اور عدالت عالیہ جائز قرارنہیں دیا جائے گا۔
(3) 5مجلس شوری ( پارلیمنٹ ) بذریہ قانون ایسے اشخاص کے لئے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجر مقرار دیا گیا ہو ۔