ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ کمیٹی کوجواختیارات دیئےگئے اس کو کس طرح عدالتوں میں چیلنج کیاجاسکتاہے
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی جو کام بھی کرتی ہے وہ آئین کے مطابق کرتی ہے۔
نیب ہویا ایف آئی اے ملازمین ، اپنے اثاثے ڈکلیئرکراتے ہیں، قائم مقام چیئرمین نیب اورڈی جی نیب نہیں آتے تو گرفتار کر کے لایا جائے گا۔
نور عالم خان نے مزید کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عدالتوں کااحترام کرتی ہے ۔
عدالتوں میں دائر مقدمات میں جواب جمع کرائیں گے، معزز عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا کرپشن کو نہ روکاجائے؟ ۔