ڈالر بے لگام، اسٹاک مارکیٹ بھی 1100 پوائنٹس گرگئی

Jul 19, 2022 | 15:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہونے لگا  جبکہ اسٹارک مارکیٹ میں بھی بڑے پیمانے پر مندی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 پوائنٹس کی تنزلی آئی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 1100پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ۔

قبل ازیں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی بعداوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں