ضمنی انتخابات آفٹرشاکس، کاہنہ میں فائرنگ،8 زخمی

ضمنی انتخابات آفٹرشاکس، کاہنہ میں فائرنگ،8 زخمی

ایک نیوز نیوز: کاہنہ پی پی 170 ننگرگاوں میں ضمنی انتخابات والے دن لڑائی جھگڑے کی رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں ایک ہی گروپ کے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جٹ گروپ اور بھٹی گروپ کے درمیان ہوا۔ لڑائی جھگڑا الیکشن والے دن پہلے ووٹ کاسٹ کرنے کی وجہ سے ہوا۔ زخمی ہونے والوں میں افراد میں شہزاد، کیف، توقیر، رفاقت ،آصف،عرفان،حمزہ اور علی حسن شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔