ہونڈا نے ٹویوٹا کی جیت کا سلسلہ توڑ دیا

Jul 19, 2022 | 12:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں جون 2022 میں ہونے والی گاڑیوں میں کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جون 2022 میں سیڈان گاڑیوں کی فروخت میں ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہونڈا سٹی نے ٹویوٹا کرولا کی جیت کا سلسلہ توڑ کر جون 2022 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیڈان بن گئی۔ ہونڈا سٹی کے 2,764 یونٹس فروخت ہوئے ہیں جس نے ٹویوٹا یارس، کرولا، چنگن السوین، سوزوکی سوئفٹ کے ساتھ ساتھ کئ سگمنٹ کاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹویوٹا کرولا اپنے اہم مخالف کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے جون کی ٹاپ فائیو فروخت کنندگان کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئی ہے۔ ٹویوٹا نے جون 2022 میں کرولا نے 2,626 یونٹس فروخت کیےہیں جو اس مہینے کی مجموعی طور پر تیسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار بن گئی۔
واضع رہے کہ ٹو یوٹا انڈس اور ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ کمپنی کی فروخت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی اور ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کمپنی کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی اور ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کمپنی کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے

مزیدخبریں