سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے

ایک نیوز نیوز: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت کی پارلیمنٹ کے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے رہنماؤں کا حلف لیا۔
رپورٹ کے مطابق ہربھجن سنگھ کو ریاست پنجاب سے عام آدمی پارٹی کی جانب سے پانچ نمائندوں میں شامل کیا گیا تھا جنہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر سابق اسپنر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پارلیمنٹ میں حلف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے لکھا۔ آئین قانون کی حکمرانی اور ایوان کے وقار کی حفاظت کے لیے ممبر پارلیمنٹکی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ میں پنجاب اور قوم کے لوگوں کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا. جئے ہند جئے بھارت،”
ہربھجن سنگھ کے ساتھ ساتھ 27 دیگر نئے اراکین نے حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ ہربھجن نے 367 بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 711 وکٹیں لینے کے بعد 2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔