امام کعبہ ، ہارلے ڈیوڈ سن موٹرسائیکل ، جین اور جیکٹ ،غلط کیا ہے؟

Jul 19, 2022 | 10:30 AM

  ایک نیوز نیوز: سابق امام کعبہ کی جانب سے ہارلے ڈیوڈ سن موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ویڈیو کیا سامنے آگئی ، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا 

 رپورٹ کے مطابق  ٹویٹر پر سابق امام کعبہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے  اس پر پوری عرب دنیا کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے انہیں اس گیٹ اپ اور موٹرسائیکل سواری پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو کچھ نے ان کی حمایت کی ہے ۔

 ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ انہوں  نے میری رائے میں کوئی حرام کام نہیں کیا اور وہ جو چاہے کرنے کے لیے آزاد ہے، لیکن ہم ائمہ خصوصاً حرم کے اماموں کو ایک مخصوص لباس میں ملبوس دیکھنے کے عادی ہیں ۔ایک اورٹویٹر صارف نے کہا کہ تخلیق کو خالق پر چھوڑ دیں اور اپنے اور اپنے خاندانوں کے مسائل سے نمٹیں۔بعض صارفین نے سابق امام کے اس طرح موٹرسائیکل پر لڑکے بالوں کے انداز کو  مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ  کسی عالم کو یہ لباس  زیبا  نہیں دیتا۔

لیکن عادل الکلبانی کے چاہنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ’’کتنا اچھا آدمی ہے‘‘۔و ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ ’’ان کے لیے موٹرسائیکل چلانا ممنوع تونہیں ہے‘‘۔ایک اورصارف نے کہا:’’جدید کپڑے پہننے میں کیا حرج ہے؟یہ ان کی مرضی ہے اور یہ آزادی ہے۔اس پراللہ کے سوا کوئی بھی انھیں قابل مواخذہ نہیں گردان سکتا۔ آپ خودکو ہر چیز میں کیوں ملوّث کرتے ہیں؟‘‘

مزیدخبریں