حکمران پی ڈی ایم اتحاد کا لاہور میں اہم اجلاس ، اہم ترین فیصلے ہوسکتے ہیں

pdm leaders important meet in lahore
کیپشن: pdm leadership
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔

گدشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اہم امور پر مشاورت ہو گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین فیصلے ہوسکتے ہیں۔