سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر،حکومت نے پنشن میں کتنی کمی کی؟

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر،حکومت نے پنشن میں کتنی کمی کی؟
کیپشن: Bad news for government employees, how much did the government reduce the pension?

 ایک نیوز: سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبرسامنے آئی ہے، حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاق کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی۔
 ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی جس سے اس وقت موجود ہ سروس ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔
 بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے ’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا، موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔