ایک نیوز: ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کیوجہ سے ایسی پچ تیار کروائی،ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے، پچ پر بال بہت سپن ہورہی تھی۔
ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ نے کہا کہ پچ بہت مشکل تھی,،میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر باؤلنگ کرسکتے تھے، پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی،جومل وریکن نے بہت اچھی باؤلنگ کی،دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امید ہے جومل وریکن اچھی باؤلنگ کریں گے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ نے ہمیں بھی سپورٹ کیا،شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا ۔

کیپشن: Pakistan prepared such a pitch due to home advantage: West Indies captain