غزہ،قتل وغارت بند ،اسرائیل نے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کردیا

غزہ،قتل و غارت بند ،اسرائیل نے جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کردیا
کیپشن: Gaza, killing and looting stopped, Israel announced the beginning of the ceasefire

 ایک نیوز: غزہ میں15ماہ سے جاری قتل وغارت کا سلسلہ بند ہو گیا، اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کردیا۔
  جنگ بندی کا معاہدہ تقریباً 3گھنٹے کی تاخیر کے بعد نافذ العمل ہوا، حماس 3 اسرائیلی خواتین اور اسرائیل 95فلسطینی قیدیوں کو رہا کرےگا ، حماس نےاسرائیل کو3قیدی خواتین کورہاکرنے کیلئے فہرست دےدی۔
  غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 دنوں پر محیط ہوگا پہلے مرحلے میں33اسرائیلی اور735فلسطینی رہا ہوں گے ،اگلے مرحلے میں مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھولی جائے گی، تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے معاملات طے ہوں گے۔

اس سے قبل اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاہونے جاری بیان میں کہا تھا کہ 33اسرائیلی گھر آرہے ہیں ، بیشتر ابھی تک زندہ ہیں، جنگ بندی کامعاہدہ جوبائیڈن اورڈونلڈ ٹرمپ کی بدولت ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یقینی بنائیں گے اسرائیل کے پاس ضرورت کےمطابق گولہ بارود موجودہ ہو، اسرائیل جنگ میں واپسی کاحق محفوظ رکھتا ہے، غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلئے امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
  نیتن یاہو نے کہا کہ فلاڈ یلفی کوریڈورتک رسائی اورغزہ میں بفرزون کاقیام معاہدےکی شرائط میں شامل ہے، اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کاچہرہ اورحقیقت بدل دی ہے، غزہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، طویل اورمشکل سفر ہمارے سامنے ہے۔