ایک نیوز:ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سےن لیگ کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔
ن لیگ نےپی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورکمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کوتمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں،رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کو حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔
مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے ،ن لیگ ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو، ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ ٹی او آرز دینا کمیٹی کا کام ہوگا نہ کہ تحریک انصاف کا،ن لیگ اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی تحریک انصاف کے مطالبات پر رائے مانگی گئی ہے ،حکومت ان مطالبات پر اپنے تحریری جواب سے رواں ہفتے سپیکر کو آگاہ کرے گی ۔
کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں حکومت نے جواب کیلئے 7ورکنگ دن مانگے تھے ،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق جواب ملنے پر کمیٹی کا چوتھا اجلاس بلائیں گے ۔

کیپشن: Central leadership was informed about PTI's demands