24دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری

24دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری
کیپشن: Meters of demand notices collected till 24th December are released

 ایک نیوز:24دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری کر دیئے گئے۔
  لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی کاوشوں کے نتیجے میں کمپنی کو مزید 30,000 سنگل فیز میٹرز کی کھیپ موصول ہوگئی ہے،یہ سنگل فیز میٹرز کی فراہمی لیسکو کے صارفین کی سہولت کے لئے کی گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرکا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کے بجلی کے میٹرز کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو اور صارفین کو بروقت سروس فراہم کی جا سکے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس 30000 میٹرز کی کھیپ کے بعد رواں ماہ لیسکو کی جانب سے 88000 میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں، لیسکو اپنے صارفین کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کام کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور آئندہ بھی اس نوعیت کی اقدامات جاری رکھے گا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
یہ اقدام لیسکو کی جانب سے اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے اور کمپنی نے اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے اضافی اقدامات کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔