ایک نیوز: حزب اللہ چیف نعیم قاسم نےجنگ بندی معاہدے پرفلسطینیوں کومبارکباد دی ہے۔
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف مذاحمت جاری رہے گی، یہ معاہدہ مئی 2024 میں تجویز معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہے جسے اسرائیل نے قبول کیا۔
نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی کامطلب ہے اسرائیل وہ حاصل نہیں کرسکاجووہ چاہتا تھا،لبنانی ریاست سے بھی کہوں گا،ہمارے صبر کاامتحان مت لیں، لبنان اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج غزہ پٹی کے اطراف میں موجود رہے گی، جنگ بندی پرعمل درآمد کیلئے آپریشنل تیاریاں شروع کردیں،غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔
ہرزی حلوی نے کہا کہ حماس کی طاقت کاخاتمہ کردیاہے،ضرورت پڑنے پردوبارہ فوج داخل کرسکتے ہیں۔

کیپشن: Hezbollah chief Naeem Qasim congratulated the Palestinians on the ceasefire agreement