ایک نیوز:سرکاری نزخنامہ کے مطابق مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا،مختلف اقسام کے آلو 70 سے 80 روپے، پیاز 100 سے 120 اور ٹماٹر 100 روپے کلو قیمت مقررہے۔
مختلف اقسام کےکچالو 80 سے 160 روپے، سبزمرچ 100 اور شملہ مرچ 180 روپے کلو قیمت مقرر، بینگن 120 روپے،لہسن 600 ، کھیرا 80 ، لیموں 100 اورادرک 320 روپےکلو قیمت مقرر،مٹر 180 روپے، ، ٹینڈا 60 روپے، کدو 70، گاجر 60،شلجم 40 ،توری 120 روپے کلو قیمت مقررہے۔
پھول گوبھی 50 روپے، بند گوبھی 50 روپے،فرشبین 120 روپے، کریلا 280 روپے کلو قیمت مقرر،انگور 400 روپے اور انار قندھاری 430 روپےفی کلو نرخ مقرر،مالٹاسوات 390 روپے اور کینو 270روپے درجن نرخ مقررہے۔
سیب ایرانی 350 روپے, امرود 240 روپے کلو اور فروٹر 100 اور 230 روپے درجن قیمت مقرر، کیلا نمبر ایک فی درجن 80 سے 150 روپے قیمت مقررجبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت کی 440 روپے برقرارہے اورانڈے فی درجن 260 سے لیکر 280 روپے قیمت مقررہے۔
مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
Jan 19, 2025 | 09:19 AM