جنگ بندی کامعاہدہ جوبائیڈن اورٹرمپ کی بدولت ہوا:نیتن یاہو

جنگ بندی کامعاہدہ جوبائیڈن اورٹرمپ کی بدولت ہوا:نیتن یاہو
کیپشن: Ceasefire agreement reached thanks to Joe Biden and Trump: Netanyahu

ایک نیوز:اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نےقوم سے خطاب میں کہا ہے کہ 33اسرائیلی گھر آرہے ہیں ، بیشتر ابھی تک زندہ ہیں، جنگ بندی کامعاہدہ جوبائیڈن اورڈونلڈ ٹرمپ کی بدولت ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یقینی بنائیں گے اسرائیل کے پاس ضرورت کےمطابق گولہ بارود موجودہ ہو،اسرائیل جنگ میں واپسی کاحق محفوظ رکھتا ہے،غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلئے امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
  نیتن یاہو نے کہا کہ فلاڈ یلفی کوریڈورتک رسائی اورغزہ میں بفرزون کاقیام معاہدےکی شرائط میں شامل ہے،اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کاچہرہ اورحقیقت بدل دی ہے،غزہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، طویل اورمشکل سفر ہمارے سامنے ہے۔