نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،70افراد ہلاک

نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،70افراد ہلاک
کیپشن: Oil tanker overturned in Nigeria, killing 70 people

ویب ڈیسک:نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، 70 افراد جھلس کر ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس سے تیل پھیلا اور دھماکا ہوا جبکہ مرنے افراد ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل کو جمع کرنے آئے تھے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس کے روکنے کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اب تک 70 لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں۔

دوسری جانب کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جس میں 147 افراد ہلاک ہوا تھے۔