ویب ڈیسک :شمالی کوریا نے زیر سمندر جوہری ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ایٹمی ڈرون کا تجربہ امریکا۔ جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ جنگی مشقوں کا جواب ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان مشترکہ مشقوں سے ’خطے کی صورتحال مزید غیر متوازن‘ ہو گی جس سے شمالی کوریا کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہےکہ شمالی کوریا نے18 دسمبر کو ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا ، جس کی تصدیق جاپانی حکام نے کرتےہوئے کہا تھامطابق میزائل ایک ہزارکلومیٹر دور سمندر میں گر گیا۔
جاپانی حکام کا کہنا تھا میزائل ممکنہ طور پر 6 ہزار کلومیٹر کی بلندی تک گیا،شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں۔جبکہ جنوبی کوریا حکام نے واضح کرتے ہوئے کہا اشتعال انگیزی کے نتائج کا ذمہ دار شمالی کوریا ہوگا۔