ویب ڈیسک :لاہورسمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کے مریضوں میں اضافہ،24گھنٹوں کے دوران مزید9بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بھی نمونیہ میں مبتلا مزید6بجے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ نومولود دودھ پینا چھوڑے یا نڈھال ہو تو فوری اسپتال کا رخ کیا جائے۔
24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے مرنے والے 9بچوں میں سے 2کاتعلق لاہور سے ہے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوری میں نمونیہ سے مجموعی طور پر 135 بچوں کا انتقال ہوچکا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث نمونیہ سمیت چھاتی اور وائرل انفیکشن بڑھ رہے ہیں، ماں کا دودھ پلانے کے رجحان میں کمی سے بچوں کی قوت مدافعت متاثر ہوئی ہے۔
ایک روز کے دوران نمونیہ کے مزید 180 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 55 کا تعلق لاہور سے ہے۔