بھارت : لائف جیکٹس نہ دینے پر ڈوبنے والے بچوں کے والدین اسکول انتظامیہ پر برہم

بھارت : لائف جیکٹس نہ دینے پر ڈوبنے والے بچوں کے والدین اسکول انتظامیہ پر برہم
کیپشن: Vadodara boat accident: India schoolchildren were 'not given life jackets'

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست گجرات میں ندی میں ڈوب کر مرنیوالے بچو ں کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بچوں کو لائف جیکٹس نہیں دی گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست گجرات میں وڈودرا شہر کی ہرنی جھیل میں گزشتہ روز دو اساتذہ اور 12طالبعلم جن کی عمریں سات سے 12 سال کے درمیان تھیں ڈوب گئے ۔
پولیس نےاس سلسلے میں غفلت کے برتنے والے افراد کو گرفتا ر کرلیا جبکہ باقی متاثرین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اٹھارہ طلباء اور دو اساتذہ کو بچا لیا گیا ہے اور وہ قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جب کہ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ، عینی شاہدین کےمطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر کے مطابق کشتی پرسوار صرف 10 طالب علموں نے لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی،باقی بغیر لائف جیکٹس کے تھے ۔ بچوں کے لواحقین نے کہاکہ جب بچوں کو مناسب حفاظتی سامان نہیں پہنایا گیا تو انہیں کشتی کی سواری کی اجازت کیوں دی گئی ۔