امیدوار کے انتقال پر این اے 85سرگودھا میں الیکشن ملتوی 

امیدوار کے انتقال پر این اے 85سرگودھا میں الیکشن ملتوی 
کیپشن: امیدوار کے انتقال پر این اے 85سرگودھا میں الیکشن ملتوی 

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 85سرگودھا میں امیدوار کے انتقال پر الیکشن ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 میں الیکشن حلقے کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

 انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ 

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے بھی شامل ہیں۔