ویب ڈیسک:میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز میں آگ لگی رہی اور جہاز پرواز کرتارہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پرواز کے دوران طیارے کے بائیں بازو سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔
کارگو طیارہ اٹلس ایئر بوئنگ 747 کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
FAA reports that a post-flight inspection has revealed a softball size hole above the engine that failed on the Atlas Air 747 that made an emergency landing in Miami earlier today. https://t.co/LyAoE63IX1
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) January 19, 2024
ہوائی اڈے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ طیارہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ایئر فریٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ عملے نے تمام معیاری طریقہ کار پر عمل کیا اور بحفاظت ایم آئی اے واپس آ گئے۔انجن میں خرابی کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے 14 منٹ بعد طیارہ بحفاظت میامی واپس آ گیا تھا۔
ایف اے اے کی رپورٹ کے مطابق پرواز کے بعد کیے گئے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اٹلس ایئر 747 کے انجن کے اوپر سافٹ بال سائز کا سوراخ ہے۔