ایک نیوز: پاکستان کا ایران کیساتھ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ،وفاقی کابینہ نے بھی قومی سلامتی کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت کاوفاقی کابینہ کااجلاس ہوا۔نگران وزرا ،سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
پاکستان نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور کہاکہ ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔