سیکرٹری الیکشن کمیشن کا پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ

Jan 19, 2024 | 19:49 PM

ویب ڈیسک :سیکرٹری الیکشن کمیشن نے  پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا۔

ذررائع مطابق  سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا ، ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا ۔ تین فروری تک 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا، کراچی میں واقع پرٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں ، اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا،پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے، ووٹ کی چھپائی کے لئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاغذ مہیا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن 2024 میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں