شدید دھند،موٹروےایم ٹو،تھری ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند،موٹروےایم ٹو،تھری ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: شدید دھند،موٹروےایم ٹو،تھری ٹریفک کیلئے بند

ایک نیوز :شدید دھندکےباعث موٹروے ایم ٹواورتھری کوٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہورسےشیخوپورہ،موٹروے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی۔موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گی۔روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں ۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔