ایک نیوز :جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرمان کا ڈی آئی خان میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پا ک افغان کشیدگی پرکہنا تھا کہ پاکستان ایران کشیدگی کی ابتدا ایران نے کی ہے ۔ایران کے معاملے پر پاکستان کو بھی جوابی احتجاج ریکارڈ کرانا پڑا۔ایران کو کارروائی سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنا چاہیے تھا ۔ایران کو کارروائی کے بجائے پاکستان سے مدد مانگنی چاہیے تھی۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ دورہ افغانستان پرحکومت اور اداروں کو اعتماد میں لیاتھا۔دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان برف پگھلی ہے ۔نگران وزیرخارجہ کو دورہ افغانستان کے بارے میں آگاہ کیا۔دورہ افغانستان کے دوران نائب افغان وزیراعظم مولانا عبدالکبیر سے ملاقات ہوئی۔افغان وزیراعظم نے موجودہ حالات میں پاکستان کے رویے کو سراہا۔افغان وزیراعظم نے پاکستان کو ایک بڑا سہارا تصور کیا۔دونوں ملکوں میں تلخی کا سبب بننے والامعاملات حل کرنے پربھی غور کیاگیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی قابل تشویش ہے ۔
سربراہ جے یوآئی مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں رکاوٹ کیاہے۔دورہ افغانستان میں تمام ہی لوگوں سے مثبت ملاقات ہوئی۔دورے کو معاملے کو حل تلاش کرنے کی شروعات کہا جاسکتا ہے ۔افغان حکام نے پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات پرناراضی کااظہار کیا۔دہشت گردی کے واقعات پرافغان حکام نے پاکستان کی شکایت کو تسلیم کیا۔افغان حکام کیساتھ ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پرغور کیاگیا۔