ویب ڈیسک:تیلگو فلموں کے سُپر اسٹار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی منگنی کی افواہیں ایک عرصے سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔
تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کےبعدبالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی جوڑی کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کرنے جارہے ہیں اور منگنی کے بعد جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فنکار جوڑی رواں سال فروری کے دوسرے ہفتے میں اپنی منگنی کا اعلان کر دے گی۔
افوہوں کی حقیقت
وجے دیوراکونڈا نے بالآخر رشمیکا مندھانا کے ساتھ اپنی منگنی پر خاموشی توڑ دی۔لائف اسٹائل ایشیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فروری میں اپنی منگنی کے حوالے سے کہا کہ میں فروری میں منگنی یا شادی نہیں کر رہا ۔ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا صرف ہر دو سال بعد میری شادی کرنا چاہتا ہے،میں ہر سال یہ افواہ سنتا ہوں۔
واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے اب تک دو فلموں ’گیتا گووندم‘ اور ’ڈیئر کومریڈ‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے بعد سے ہی ان کی قربتوں کی خبریں گردش کرنے لگیں۔