جنوبی کوریا کی ویڈیوز دیکھنے پر شمالی کوریا کے2 نوجوانوں کو 12 سال سزا 

جنوبی کوریا کی ویڈیوز دیکھنے پر شمالی کوریا کے2 نوجوانوں کو 12 سال سزا 
کیپشن: جنوبی کوریا کی ویڈیوز دیکھنے پر شمالی کوریا کے2 نوجوانوں کو 12 سال سزا 

ویب ڈیسک :جنوبی کوریا کی ویڈیوز دیکھنے پر شمالی کوریا کے2 نوجوانوں کو 12 سال سزا سنادی گئی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق شمالی کوریامیں کام کرنیوالی ایک تنظیم کی جانب سے دونوجوان لڑکوں کو سزا کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام دو نوجوانوں کو جنوبی کوریا کی ویڈیوز دیکھنے پر 12 سال کی سخت مشقت کی سزا سنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس فوٹیج کو 2022 میں فلمایا گیا تھا، جس میں دو 16 سالہ لڑکوں کو سٹیڈیم میں سینکڑوں طالب علموں کے سامنے ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وردی میں ملبوس افسران لڑکوں کی سرزنش کر رہے ہیں کیونکہ ’وہ غلطیوں پر شرمندہ نظر نہیں آ رہے تھے۔ 

شمالی کوریا میں ٹی وی سمیت تفریح پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود کچھ لوگ کے ڈراموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سخت سزا کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں۔ ان ڈراموں کے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں شائقین موجود ہیں۔2020 میں پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا کا تفریحی مواد دیکھنے یا تقسیم کرنے والے کے لیے سزائے موت دینے کا ایک قانون بنایا تھا۔