ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار تمام پولنگ سٹیشن کے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، سکیورٹی اہلکار پر امن ماحول کو یقینی بنائیں گے، سکیورٹی اہلکاروں پر بیلٹ پیپرز کی باحفاظت نقل و حرکت کو پہنچانے کی ذمہ داری ہو گی، سکیورٹی اہلکار صاف شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔