ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونا انتہائی ناگزیر ہیں ، ہم آنے والی حکومت کا حصہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن میرا نہیں خیال آگے جائیں گے،ملتان میرا حلقہ میرا فوکس ہے اس حلقے کو ہم ایسا بنائیں گے کہ لوگ دوسرے شہروں سے آکر دیکھیں گے ، زندگی میں ایک چیز سیکھی کہ ٹارگٹ ہمیشہ اونچا رکھو۔اس حلقے کی شکل تبدیل کروں گا ۔ اللہ پاک نے مجھے بہت نوازا ہے،اگر لوگوں کیلئے کام نہ کرسکا تو زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ نوجوان ہماری پہلی ترجیح ہوں گے۔ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہاکہ ایران کے ایکشن کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کو اس مسلے کی ضرورت نہیں ہے۔ امید ہے دونوں ممالک گفتگو سے مسلہ حل کریں۔