پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Jan 19, 2024 | 15:27 PM

ایک نیوز : پاکستان اور ایران کے درمیان گشیدگی میں کمی آنے لگی ،وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

سفارتی ذرائع کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا,  دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے پر اتفاق کیا,  فریقین نے باہمی تناؤ میں کمی لانے, اعتماد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا,  فریقین نے ایک دوسرے کے کور ایشوز اور درپیش چیلنجز کو مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

 سفارتی ذرائع کے دونوں  وزرائے خارجہ نے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی اتفاق کیا  اس حوالے سے دیگر جزیات دونوں ممالک کی وزارت خارجہ باہمی مشاورت سے طے کریں گی, دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی احترام, امن و سلامتی, علاقائی امن و امان اور مستحکم تعلقات کو اہم قرار دیا,  نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امیر عبدالہیان کو پاکستان دورے کی دعوت بھی دے دی۔

مزیدخبریں