ایک نیوز: تحصیل چوبارہ اڈہ ہیڈ ویرڑی پر نامعلوم خونخوار درندے نے تباہی مچا دی۔ گزشتہ 3 روز میں 95 لاکھ روپے مالیت کے پالتو مال مویشی ہلاک کردیے۔
بتایا گیا ہے کہ خونخوار درندہ 20 سے زائد بھیڑیں کھا گیا جبکہ 50 سے زائد ہلاک کر دیں۔ یہ واقعات چکنمبر 486 اور 489 ٹی ڈی اے سمیت دیگر چکوک میں پیش آئے۔
خونخوار درندے کی کارروائی سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت دیا جانے والا پہرہ بھی ان کے کسی کام نہیں آسکا ہے۔
کسانوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور لائیو سٹاک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔