عمران خان اور بشری بی بی کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ملتوی

Jan 19, 2024 | 15:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
 شہباز کھوسہ کی جانب سے آج کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے شہباز کھوسہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی آئندہ سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں