ملک اسدکھوکھر کی انتخابی مہم جاری،اہلیان بوستان کالونی کاحمایت کا اعلان

Jan 19, 2024 | 14:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی پی 160 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی انتخابی مہم جاری  ہے،یو سی 227 بوستان کالونی میں خواتین ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کارنر میٹنگ میں اہلیان حلقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد کھوکھر کی انتخابی مہم جاری ہے۔پی پی 160 یو سی 227 بوسٹان کالونی تنویر گروپ آف سکول میں انتخابی خواتین ورکر کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا۔کارنر  میٹنگ میں مسز ملک اسد علی کھوکھر نے شرکت کی۔کارنر میٹنگ میں خواتین کی بڑی تعداد نے  شرکت کی ۔اہلیان حلقہ کی جانب سے مسز ملک اسد علی کھوکھر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جبکہ یوسی 227 کے ووٹر اینڈ سپورٹر اور اہلیان حلقہ نے ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر مسز ملک اسد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انشاءاللہ جیت کر  آئندہ بھی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرینگے ۔ہمارا مقصد حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے۔

مسز ملک اسد علی کھوکھر نے مزید کہا کہ  پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے  آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہونگے۔

مزیدخبریں