کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت ختم، تجدید کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

Jan 19, 2024 | 14:46 PM

ایک نیوز: کےالیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت 19 جنوری کو ختم ہو گئی۔ نیپرا کی جانب سے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ نیپرا نے فریقین سے کے الیکٹرک کے لائسنس پر رائے بھی لے رکھی ہے۔ حکام پاور ڈویژن کے مطابق  عبوری لائسنس کی حامل کمپنی سے معاہدہ ہو سکتا ہے۔ کمپنی جو بھی ہو گی وہ معاہدے پرعمل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ عبوری مدت جمعہ کے روز ختم ہو گئی ہے۔ تاہم نیپرا نے کمپنی کے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔ کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی2023 کو ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔ 

کے الیکٹرک لائسنس کی توسیع میں عبوری ریلیف کی مدت بھی 19جنوری 2024 کوختم ہو گئی ہے۔ 28 نومبر 2023 کو نیپرا اتھارٹی نے  سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پر 17 اعتراضات عائد کیے تھے۔ نیپرا نے فریقین سے کے الیکٹرک کے لائسنس پر رائے بھی لی ہے۔ 

ذرائع کےمطاق زیاد تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں،جماعت اسلامی سمیت کے الیکٹرک کی لیبریونین نے بھی لائسنس تجدید کی مخالفت کر رکھی ہے۔ حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عبوری لائسنس کی حامل کمپنی سے معاہدہ ہوسکتا ہے، کمپنی جو بھی ہوگی معاہدے پرعمل کرے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے حال ہی میں عبوری لائسنس کی حامل کےالیکٹرک سے بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا، وفاق نے کےالیکٹرک کےساتھ ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا۔

مزیدخبریں