ایک نیوز: ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایران کے لیے مثبت پیغام جاری کیا ہے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دو برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کے فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔