ایک نیوز: حکومتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بیک ڈور سفارتی رابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رابطوں کا مقصد پاک ایران کشیدگی کم کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ ان رابطوں کے حوالے سے آج قومی سلامتی کمیٹی کو بھی آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی تمام تر صورت حال اور ایرانی ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی مرتب کرے گی۔