9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،اعجازچودھری،یاسمین راشد  کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Jan 19, 2024 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں اعجازچودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔

 یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور شادمان میں مقدمات درج ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم نہیں کرنے دی جارہی،میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیھٹا ہوا ہے،نواز شریف باہر نکلیں انکو لوگ بتائیں گے،آٹھ فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکالیں اور ووٹ کا حق استعمال کرے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے،عوام اپنے ووٹ استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کرے ،ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔میں آٹھ ماہ سے خاموش ہوں بات کرنے پر بھی پابندی ہے۔

انسپکٹر سہیل شہزاد زن جواب  دیا کہ میڈم میرا اور میرے پورے خاندان کا ووٹ پی ٹی آئی کو  ہے۔

مزیدخبریں