سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ

ایک نیوز: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا ہےجبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 328 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2045 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔