ایک نیوز: اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔ جن پر اضافی فیس مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز کے نام سے فیس مقرر کردی ہے۔ ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
ایئرلائنز مسافروں سے ایئرپورٹس چارجز کی رقم وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔ ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ ایئرلائنز کو موصول ہوچکا ہے۔ سی اے اے کے مطابق مسافروں سے 100 روپے ایئرپورٹ چارجز کے نام سے وصولی کا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیا۔