پاک ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی

Jan 19, 2024 | 12:44 PM

ایک نیوز: پاک ایران صورتحال کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جمعرات کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک رہی۔ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔

ایران پاکستان کشیدگی سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے سی اے اے کو ایئرلائنز ڈالر کی صورت میں ادائیگی کرتی ہیں۔

پاکستانی حدود میں پروازوں کی اووفلائنگ  ختم ہونے سے آمدنی پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

مزیدخبریں