ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ،غریب کی پہنچ سے دور

Jan 19, 2024 | 12:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورمیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اورکمرشل سیلنڈر450 روپے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی،صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہے۔ ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیےقیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 320 سے 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے نگراں حکومت سے فوری ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں